اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پریس ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ہےکہ اگر مغرب حقیقت ميں ایٹمی معاملے میں ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچنا چاہتاہے تو پھر پابندیاں باقی رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح کہا کہ سمجھوتے کی راہ میں حد سے زیادہ مشکلات ان افراد کی جانب سے حد سےزیادہ دباؤ ڈالا جاناہے جنہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے خوف وہراس پھیلا رکھا ہے اور اس کوشش میں ہيں کہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کریں- وزیرخارجہ ظریف نے ایران اور گروپ پانج جمع ایک کے درمیان ہونے والے آخری دور کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے اس مرحلے ميں خاصی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ اور مذاکراتی فریقوں کے درمیان اختلافات کے باوجود، حتمی فیصلے تک رسائی میں زیادہ فاصلہ نہیں بچا ہے۔
.......
/169